جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پی ٹی آئی مؤثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، کور کمیٹی

10 اپریل, 2022 19:33

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کور کمیٹی ارکان، وزرائے اعلیٰ اور گورنر پنجاب نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف نے بطور اپوزیشن پارٹی حکمت عملی طے کی، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پی ٹی آئی مؤثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آج سے شروع ہونے والی عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا، عمران خان نے جلد پشاور میں بڑے جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان پشاور میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئندہ ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ متحرک کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top