جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی نے منحرف اراکین کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع کروادیا

09 اپریل, 2022 17:35

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے اسپیکر کو بھجوایا گیا، پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے ریفرنس اسپیکر کے حوالے کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جارہا ہے: منحرف ایم پی اے مسلم لیگ (ن)

ریفرنس کے متن کے مطابق منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن میں شمولیت اختیار کرلی، منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے، شوزکاز نوٹس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top