جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جارہا ہے: منحرف ایم پی اے مسلم لیگ (ن)

08 اپریل, 2022 13:52

شرقپور شریف: میاں جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ یورپی طاقتوں کے سامنے اسلامی تشخص منوانے والا عمران خان ہے، عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جارہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے منحرف ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ تھا اور ساتھ ہی رہوں گا، عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے: فیصل جاوید

میاں جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ نیا الیکشن ہی بہتر راستہ تھا، ہمارے بڑوں نے سستا آٹا، چینی کیلئے قربانیاں دیکر پاکستان نہیں بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی طاقتوں کے سامنے اسلامی تشخص منوانے والا عمران خان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top