مقبول خبریں
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے پروٹوکول میں شامل وی آئی پی گاڑیاں واپس کردیں
اسلامم آباد: چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے سکیورٹی پروٹوکول میں شامل وی آئی پی دو گاڑیاں واپس کردیں۔
چیف جسٹس پاکستان بننے کے بعد چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے وی آئی پی گاڑیوں میں سفر سے انکار کیا تھا۔
رجسٹرار سپریم کی جانب سے چیف جسٹس کو سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کےاستعال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی تھی، بریفنگ کے باوجود عمر عطاء بندیال نے وی آئی پی گاڑیاں نہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس عمر عطاء بندیال نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
پروٹوکول کے تحت چیف جسٹس پاکستان کو دو بم پروف گاڑیاں ملتی ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان کا سکیورٹی سکواڈ، جیمرز اور رینجرز کی گاڑیوں سمیت آٹھ گاڑیوں پر مشتمل ہے۔