جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیٹیزن پورٹل : وزیراعظم کا دو لاکھ سے زائد شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم

12 فروری, 2022 15:06

اسلام آباد : وزیر اعظم نے گزشتہ سال کی حل شدہ پندرہ لاکھ شکایات میں سے دو لاکھ اڑتیس ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ شکایات پر نظر ثانی کیلئے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے۔ وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کے ذمہ داری ہوں گے۔

وزیراعظم آفس نے ہدایت دی کہ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کے دورہ روس پر امریکا کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ سات ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا۔

صوبائی سطح پر 80 ہزار شکایات حکومت پنجاب، خیبر پختونخوا کی 27 ہزار، سندھ کی 15 ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر گیارہ سو، گلگت بلتستان میں 400 شکایات کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

شکایات میونسپل سروسز، بجلی و گیس، مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں۔ وزیر اعظم آفس کی ہدایات کے مطابق شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کروائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top