جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کے دورہ روس پر امریکا کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

10 فروری, 2022 17:15

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر امریکا کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملک کے 2 اعلیٰ ترین شخصیات جلد واشنگٹن کا دورہ کریں گی، ملکی شخصیات دورہ روس پر امریکی حکام کو اعتماد میں لیں گی، اہم شخصیات امریکی حکام کو دورہ روس کے حوالے سے بریفنگ دیں گی۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ واضح کیا جائے گا روسی حکام سے گیس پائپ لائن اور افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی، فلیگ شپ گیس پائپ لائن منصوبے کی پاکستان کیلئے اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان کو امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر قرار دے دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بتایا جائے گا کہ مذکورہ منصوبے میں ترمیم کرتے ہوئے اسے بین الحکومتی معاہدے کی شکل دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top