جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر دعویٰ بے بنیاد ہے : ڈی جی آئی ایس پی آر

04 فروری, 2022 09:46

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کو کرارا جواب دیا ہے، فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا سیز فائر دعویٰ اور بیان گمراہ کن ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر دعویٰ بے بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوشکی اور پنجگور میں دوران آپریشن 13 دہشت گرد مارے گئے، سات جوان بھی شہید

انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ کی بنیاد پر رضامند ہوا تھا۔ کسی کو طاقت کے حوالے سے زعم میں نہیں رہنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت اور دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان گمراہ کن ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top