جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ کا مصر کی 130 ملین ڈالر کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ

29 جنوری, 2022 12:46

واشنگٹن : امریکی انتظامیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث مصر کی 130 ملین ڈالر کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے نے محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار، کانگریسی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مصر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مختص کردہ 130 ملین ڈالر کی فوجی امداد کو روک دیا جائے گا۔

قریبی اتحادی کے خلاف یہ غیر معمولی اقدام محکمہ خارجہ کی جانب سے فنڈز کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے لیے 30 جنوری کی ڈیڈ لائن سے چند روز قبل سامنے آیا ہے، جو کہ 300 ملین ڈالر کی متنازع امداد کی قسط کا بقیہ حصہ ہے۔

محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار نے بتایا کہ کانگریس کو مطلع کر دیا گیا ہے اور محکمے میں اس سفارش پر "مکمل اتفاق رائے” موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے جاسوسی کا الزام لگا کر چینی ٹیلی کام کمپنی پر پابندی لگا دی

امریکہ میں موجود انسانی حقوق کے کارکنوں کا خیال ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کا یہ اقدام علامتی ہے، کیونکہ اسی ہفتے مصر کو امریکی ہتھیاروں اور آلات کی 2.5 بلین ڈالر کی فروخت کا معاہدہ طے پایا ہے۔

ادھر محکمہ خارجہ کے اہلکار نے جواب دیا کہ ایک درجن بڑے ٹرانسپورٹ طیارے اور تین ریڈار سسٹم فروخت کیئے جائیں گے، جو امریکی سلامتی کے مفاد میں ہیں اور اس کی ادائیگی مصر کو پہلے سے موصول ہونے والی امریکی فوجی امداد کی رقم سے کی جا رہی ہے۔ ہم انہیں وہ چیزیں خریدنے دے رہے ہیں جو ہمارے مفاد میں ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top