جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس فروری میں یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے : امریکی صدر

28 جنوری, 2022 13:46

واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے جواب میں گیس پائپ لائن منصوبے کو روک دے گا۔ روس فروری میں یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو وہ ایک اہم پائپ لائن ’’نورڈ اسٹریم ٹو‘‘ کے افتتاح کو روک دے گا، جو روسی گیس کو مغربی یورپ تک پہنچانے کے لیئے بچھائی گئی ہے۔

مغربی اتحادیوں کا کہنا ہے کہ اگر روس نے حملہ کیا تو اس کی معیشت کو نشانہ بنائیں گے، اس منصوبے کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی صدر کو خوش کرنے کے کسی سمجھوتے کو قبول نہیں کیا جائے گا : یوکرین

جرمنی نے صرف یہ مؤقف اختیار کیا کہ وہ اس منصوبے پر پابندیاں عائد کرنے کو مسترد نہیں کرے گا۔ بڑے یورپی تاجروں نے پائپ لائن میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے، جبکہ یوکرین کے صدر پائپ لائن کو "خطرناک جغرافیائی سیاسی ہتھیار” قرار دے چکے ہیں۔

دوسری طرف امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو اپنے یوکرائنی ہم منصب زیلینسکی سے امریکی اور اتحادیوں کی حمایت کا اعادہ کرنے کے لیے بات کی، جس میں امریکی فوجی امداد کی حالیہ فراہمی بھی شامل ہے۔

بائیڈن نے زیلنسکی کو خبردار کیا کہ روس فروری میں یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ امریکہ کا خیال ہے کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ جب زمین جم جائے گی تو روسی افواج کیف کے شمال سے یوکرائنی علاقے پر حملہ کر سکتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top