جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسپغول کے11 حیرت انگیز فوائد

23 مارچ, 2023 16:15

اسپغول کا روزانہ استعمال ہماری صحت سے جڑُے بہت سے مسائل کو حل کرسکتا ہے۔ اسپغول بیجوں سے حاصل کی جاتی ہے ، یہ ایک ریشہ ہے جو فائبر سپلی منٹس(غذائی ریشے) کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسے سیریلز میں بھی ملایاجاتاہے جس سے اس میں ریشے یا فائبر کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

 

اسپغول بڑی آنت کی صفائی کے لئے ایک بہترین قدرتی علاج ہے ۔اسپغول فضلات اور آنتوں میں اضافی پانی جذب کرکے ہاضمے کی نالی کو صاف کرتی ہے اور اسہال ، اپھارہ اور قبض جیسے مسائل کو حل کرتی ہے۔

 

اسپغول کے فوائد کیا کیا ہیں ؟ جانئے!

 

٭ اسپغول جسم میں برُے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میںمدد فراہم کر تی ہے۔

٭اسپغول کے ذریعے بآسانی وزن کم کیا جاسکتاہے۔

٭اسپغول اسہال اور اسکی وجہ سے ہونے والی پانی کی کمی کو دور کرتی ہے۔

٭اسپغول قبض سے بچاتاہے۔

٭اسپغول گیس اور بدہضمی میں مفید ہے۔

٭ اسپغول بڑی آنت کے کینسر کے خلاف موثر ہے او رآنت کے کینسر کی تشکیل کو روکتاہے۔

٭اسپغول خون میں شوگرکی سطح اور انسولین میں باقاعدگی رکھ کر کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتی ہے

٭اسپغول ذیابیطس کے مرض کے خطرے سے بچاتی ہے۔

٭اسپغول بواسیر میں ہونے والی تکلیف میں بے حد مفید ہے۔

٭ اسپغول کا استعمال آپکے بلڈ پریشر کو کم کرسکتاہے ۔

٭اسپغول کا استعمال بھوک کی طلب کو کم کرکے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتاہے۔

 

یہ پڑھیں : انار کے حیرت انگیز فوائد

 

اسپغول کے استعمال سے پہلےچند احتیاطی تدابیر :

 

شوگرسمیت دیگر امراض میں مبتلا مریض اسپغول کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں۔
اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر کوئی دوائی لیتے ہیں تو اسپغول کا استعمال ڈاکٹر کے مطابق کریںاور دوائی اور اسپغول کے استعمال میں وقت کا خیال رکھیں۔
اسپغول کا استعمال پانی کی مناسب مقدار کےساتھ کریں،اگراسپغول نگلنے میں مشکل، تشنج یا معدے کی نالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ کا مسئلہ ہے تو اسپغول کا استعمال نہ کریں۔

 

نوٹ : اسپغول کا استعمال فائدے مند ہے ،لیکن اگر آپ کسی بھی مرض میں مبتلا ہے تو اسپغول کا استعمال اپنے معالج کے مشورہ سے کریں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top