جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جرائم، دہشت گردی، کورونا : امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت کے سفر سے روک دیا

26 جنوری, 2022 12:14

واشنگٹن : امریکہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے بھارت کے اپنے سفر پر نظر ثانی کریں۔

امریکہ کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کی جانب سے بھارت کو لیول تھری ٹریول ہیلتھ نوٹس جاری کرنے کے بعد حکومت نے امریکی شہریوں کو بھارت کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے، جس کی وجہ کورونا وائرس کا بڑھتا پھیلاؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین پر روسی حملے کا خطرہ، امریکہ کی نیٹو کو مکمل حمایت اور اتحاد کی یقین دہانی

دریں اثنا، امریکی محکمہ خارجہ نے بھی امریکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے زیادہ احتیاط برتیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 85 ہزار 914 کیسز کے باعث بھارت میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 40 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 91 ہزار 127 ہو چکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top