جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغانستان کی خاتون رہنما لاپتہ، گرفتاری کا الزام، طالبان کی تردید

22 جنوری, 2022 15:56

کابل : افغانستان کی خاتون رہنماء تین دن سے لاپتہ ہیں، جس سے متعلق طالبان پر الزام لگایا جارہا کہ انہوں نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ طالبان نے تردید کی ہے۔

افغانستان کی خاتون رہنماء تمنا زریابی نے دعویٰ کیا تھا کہ بدھ کی رات طالبان کے مسلح افراد کابل کے پروان ٹو محلے میں داخل ہوئے اور ان کے گھر کے دروازے پر لاتیں مارنے لگے، اس دوران  وہ اپنی بہنوں کے ساتھ گھر میں اکیلی تھیں۔

انہوں نے یہ الزام سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں کیا، جس میں انہوں نے مدد کی التجاء کی۔ ویڈیو کے دوران مسلح افراد پر انہوں نے چیخ کر کہا کہ ہم تمہیں اب یہاں نہیں چاہتے، کل واپس آجاؤ، ہم کل بات کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے گھر میں داخل ہونا افغان ثقافت کی خلاف ورزی ہے، جس میں صرف خواتین ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کا پاکستان سے عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

غیر ملکی ادارے سے وابستہ صحافی کا کہنا ہے کہ خاتون دو دن سے لاپتہ ہیں۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ محترمہ کو ان کی دو بہنوں کے  ہمراہ ساتھ لے جایا گیا ہے۔ اس کے بعد سے کوئی بھی اپارٹمنٹ میں نہیں آیا ہے۔ وہ صرف اتنا کہیں گے کہ ایک مسلح گروہ بہنوں کو لے گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ اگر طالبان نے انہیں حراست میں لیا ہوتا تو وہ مانتے  اور اگر یہ الزام ہے تو عدالت میں جائیں گے اور وہ اپنا دفاع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قانونی معاملہ ہے، خاتون بیرون ملک سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے جعلی مناظر اور فلمیں شوٹنگ کر رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top