جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہندو توا مودی حکومت کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے : وزیراعظم

05 جنوری, 2022 10:45

اسلام آباد : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہندو توا مودی حکومت کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کا کشمیر میں استصواب رائے کا عہد پورا نہیں ہوا۔ ہندو توا مودی حکومت کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیریوں کو 73 سال بعد بھی استصواب رائے کا حق نہیں مل سکا : وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ڈھٹائی سے سیکیورٹی کونسل قرارداد کو پامال کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کیخلاف ایکشن لے۔ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کے عزم پر ثابت قدم ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top