جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان حکومت کی رخصتی کا آغاز کیا : احسن اقبال

21 دسمبر, 2021 12:41

اسلام آباد : احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کو اب گھر جانا چائیے، پی ٹی آئی ایک دھوکہ تھا، خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان حکومت کی رخصتی کا آغاز کیا۔

مسلم لیگ کے رہنماء احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر عمران خان کے چھوٹے مقدمات میں پیش ہورہے ہیں۔ بے بنیاد الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن ثبوت نہیں ہوتے۔ عمران خان نے سارا سال انتقامی کارروائی پر کام کیا۔ کاش عمران خان عوام کے لیے کام کرتے۔ ملک گیس کے شدید بحران میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا انتخابات میں عوام نے پی ڈی ایم پر اعتماد کیا۔ پی ٹی آئی شکست پر نوٹس لے رہی ہے۔ عمران خان کے پاس کھوٹے سکے تھے۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان حکومت کی رخصتی کا آغاز کیا۔ حکومت نے پاکستان کی سیاست کو زہریلا کرکے تباہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان میں حکمران چائیے۔ وزیراعظم نے ساری زندگی چندہ مانگا ہے اور عوام کو بھی اس پر لگا دیا۔ جس انسان نے 30 سال چندہ اکھٹا کیا وہ ملک نہیں چلا سکتا۔ مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ حکومت کو اب گھر جانا چائیے۔

یہ بھی پڑھیں : وقت آئے گا ہم پوچھیں گے کہ چینی اور دواؤں میں کرپشن کس نے کی؟ شاہد خاقان عباسی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک دھوکہ تھا۔ 2018 میں پی ٹی آئی نے دھاندلی کی۔ ابھی تک حکومت نے تعمیراتی پلان پیش نہیں کیا۔ حکومت نے معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجادی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان صرف تقریریں کرسکتے ہیں۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ اسلامی وزارت خارجہ کا اجلاس ہوا، خوشی ہے۔ افغانستان کو فنڈ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد منظور نہیں ہوئی۔ جتنا مسئلہ افغانستان کا ہے اتنا ہی کشمیر کا ہے۔ اگر کشمیر پر بات نہیں ہوئی تو ہم نے کشمیر کے ساتھ نا انصافی ہے۔ کشمیر پر بات کیوں نہیں ہوئی؟

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں نے سی پیک منصوبے میں 29 ارب ڈالر کی نگرانی کی ہے۔ سی پیک سے پاکستان کی تقدیر بدلنی تھی۔ آج اس حکومت نے سی پیک منصوبے کو تباہ برباد کردیا۔ آج پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کم ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top