جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کی مثبت امیدیں، ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 21 اکتوبر سے شروع ہوگا

19 اکتوبر, 2021 13:43

اسلام آباد : ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس آج سے 21 اکتوبر تک پیرس میں ہو گا، جس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے یا برقرار رہنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

پاکستان کی جانب سے 21 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کے شروع ہونے والے اجلاس میں ٹیرر فنانسنگ سمیت اب تک کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائیگا۔ اسٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ اپریل 2022 تک کئے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کو دی جانے والی سزاؤں اور قانونی چارہ جوئی کے نکتہ پر جزوی عملدرآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی بیان نے ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منفی کردار کی اصلیت عیاں کردی : دفتر خارجہ

فیٹف پاکستان کے زمینی حقائق اور قانون سازی پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا حتمی فیصلہ اس کے بعد ہی کیا جائے گا۔

پاکستان نے فیٹف کے 27 نکاتی ایکشن پلان میں سے اب تک 26 نکات پر عمل کیا ہے۔ اے پی جی کی 40 میں سے 35 سفارشات پر بھی پوری کی گئیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top