مقبول خبریں
کورونا سے مزید 603 افراد متاثر، 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کے مزید 603 کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43 ہزار 786 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 603 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 141 کیسز رپورٹ
ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 300 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 65 ہزار 650 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اشارعیہ 37 فیصد رہی، ایک ہزار 825 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔