جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سانحہ مہران ٹاؤن؛ عدالت نے سرکاری اداروں کو مجرمانہ غفلت کا مرتکب قرار دیدیا

30 ستمبر, 2021 13:39

کراچی: سانحہ مہران ٹاؤن کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے سرکاری اداروں کو مجرمانہ غفلت کا مرتکب قرار دے دیا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر کورنگی، ایڈمنسٹریٹر کورنگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، کہا کہ پولیس ملزمان اور مفرور افسران کو گرفتار کرے۔

مفرور ملزمان میں ڈی سی کورنگی، اور جنرل منیجر کے الیکٹرک، ہیڈ آف نیو کنکشن کے الیکٹرک، ایگزیکٹیو انجنیئر کے ڈی اے زاہد حسین شامل ہیں۔

صفدر علی بھگیو ڈائریکٹر سول ڈیفنس، انچارج فائر بریگیڈ اشتیاق احمد بھی مفرور ملزمان میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مہران ٹاؤن : فیکٹری مالکان کے ساتھ ساتھ متعلقہ ادارے بھی ذمہ دار قرار

عدالت نے کہا کہ اگر تمام ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرتے تو معصوم افراد کی جان نہ جاتی۔

عدالت نے محکمہ لیبر کے افسر کا نام ملزمان کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا، کہا کہ محکمہ لیبر نے فیکٹری کو نوٹس جاری کیا تھا، فیکٹری مالکان کے خلاف لیبر کورٹ میں کیس بھی دائر کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہران ٹاؤن فیکٹری سانحہ : فیکٹری مالکان اور کیئر ٹیکرز کے ایڈریس غلط نکلے

عدالت نے پولیس چالان منظور کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورنگی مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں لگی آگ بے قابو، 15 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ گزشتہ برس کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں آگ لگنے سے درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top