مقبول خبریں
چہلم حضرت امام حسین : پنجاب بھر میں ڈبل سواری پر پابندی
لاہور : چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی۔
محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ظفر نصراللہ خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چہلم امام حسین : کوئٹہ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد
مراسلے کے مطابق بزرگ شہریوں اور خواتین کو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ڈبل سواری پر پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔