جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان نے پیٹرول بلند ترین سطح پر پہنچا کر جیبوں پر ڈاکا مارا ہے : بلاول بھٹو

16 ستمبر, 2021 13:17

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے سوال کیا کہ پیٹرول پانچ روپے مزید مہنگا ہوگیا، خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟

انہوں نے کہا کہ پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا ہے۔ ڈالر اور پیٹرول جب تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوں گے تو ہر شے عوام کی دسترس سے دور ہوتی چلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کا جنوبی وزیرستان میں شہید ہونیوالے سات فوجی جوانوں کو عقیدت بھرا سلام

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلاؤں گا، آج پوری قوم رو رہی ہے اور خان صاحب چین کی بانسری بجارہے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے سوال کیا کہ بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے وہ بڑے بڑے دعوے کہاں گئے؟ سستا پیٹرول فراہم کرنے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والے آج تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع ہونے والے اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑادے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top