جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغانستان کے منجمد اکاؤنٹس کی بحالی ضروری ہے : منیر اکرم

10 ستمبر, 2021 09:22

نیو یارک : منیر اکرم کا کہنا ہے کہ افغانستان کو اس کے اقتصادی وسائل تک رسائی دینے کی ضرورت ہے، افغانستان کے منجمد اکاؤنٹس کی بحالی ضروری ہے۔

افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج افغانستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ گزشتہ 5 دہایوں میں لاکھوں افغان جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ18  لاکھ افغان عوام کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ افغانستان کو اس کے اقتصادی وسائل تک رسائی دینے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کے منجمد اکاؤنٹس کی بحالی ضروری ہے۔ عالمی برادری کو افغان عوام کی فلاح کیلئے کام کرتے رہنے چاہیے۔ پاکستان نے افغان عوام کی امداد کیلئے تین جہاز بھیجے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو طالبان حکومت میں شامل کچھ شخصیات کے ماضی اور وابستگیوں پر تشویش

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال سے سب سے زیادہ متاثر پاکستان ہوا۔ پاکستان میں اب بھی 30 لاکھ مہاجرین موجود ہیں۔

منیر اکرم نے مزید کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ کلعدم تنظیموں کو افغانستان میں جگہ بنانے کی گنجائش نہیں ملنی چاہیے۔ ماضی میں افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top