جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان افغانستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، آرمی چیف سے افغان سیاسی وفد کی ملاقات

17 اگست, 2021 20:33

اسلام آباد: آرمی چیف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کے لیے تیار ہیں، پاکستان افغانستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے 8 رکنی افغان سیاسی وفد کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغان وفد میں صلاح الدین ربانی، محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم خلیلی شامل تھے، افغان وفد نے مستقبل سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے افغان سیاسی وفد کی ملاقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان میں دیرپا امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کے لیے تیار ہیں، افغانستان میں قیام امن خطے کے امن و خوشحالی کیلئے انتہائی اہم ہے، پاکستان افغانستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

افغان وفد نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں اور کردار کو سراہا اور افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top