جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی، مگر ہلاکتوں میں اضافہ، مزید 67 جاں بحق

06 اگست, 2021 10:06

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا مزید 67 افراد کی جان لے گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 981 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار 745 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کا دہرا معیار بھارت کورونا ریڈ لسٹ سے باہر، پاکستان برقرار

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار 702 ہوگئی، جبکہ اب تک 10 لاکھ 53 ہزار 660  کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 18 فیصد رہی۔ اس وقت ملک میں کورونا میں مبتلاء 4 ہزار 50 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top