جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے : وزیراعظم

05 اگست, 2021 09:19

اسلام آباد : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے جغرافیائی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے، کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم استحصال کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو دو سال ہوچکے ہیں۔ بھارت نے غیر قانونی تسلط برقرار رکھنے کیلئے فوجی محاصرہ کیا اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق پر پابندیاں عائد کردیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے پختہ ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکا۔ کشمیریوں کو مسلسل انسانی حقوق کی پامالیوں کا سامنا ہے۔ بھارت کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے جغرافیائی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔ بھارت کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔ دنیا نے بھارتی اقدامات کو یکسرمسترد کیا ہے۔ عالمی فورمز پر بھارتی اقدامات پر کڑی تنقید کی گئی۔ پاکستان کشمیریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ کشمیری حق خودارادیت کیلئے پرعزم جدوجہد کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top