جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے: سعید غنی

04 اگست, 2021 16:18

کراچی: سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کورونا مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے، 8 اگست کے بعد صورت حال کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، 8 اگست کو کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے گراؤنڈز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

سعید غنی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، سندھ اور باالخصوص کراچی میں وائرس کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، کراچی اور حیدرآباد میں کورونا مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top