جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایم کیو ایم کو کوئی راستہ نظر نہیں آرہا تو کورونا پر سیاست کررہی ہے: ناصر شاہ

03 اگست, 2021 22:40

کراچی: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو کوئی راستہ نظر نہیں آر ہا تو کورونا پر سیاست کر رہی ہے، سندھ حکومت اس وقت وبا سے لڑ رہی ہے، ایم کیو ایم وبا بننے کی کوشش نہ کرے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو کوئی راستہ نظر نہیں آر ہا تو کورونا پر سیاست کر رہی ہے، خالد مقبول کے بیان میں نفرت اور بے بسی نظر آتی ہے، ایم کیو ایم نے جب کراچی کے فیصلے کیے تو قتل و غارت اور بھتہ خوری عروج پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا کراچی اور حیدرآباد کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اس وقت وبا سے لڑ رہی ہے، ایم کیو ایم وبا بننے کی کوشش نہ کرے، ایم کیو ایم تاجر برادری کو بھڑکا کر اپنے لیے بھتہ خوری کا راستہ بنانا چاہتی ہے، ایم کیو ایم کی سیاست کو ہم اور تاجر برادری بخوبی جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اپنی بقا کی جنگ لڑنے میں کراچی کو کورونا کی طرف دھکیل رہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ کراچی میں لاک ڈاؤن پر کڑی تنقید کر رہے تھے، وفاق نے اب لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو کیوں آپ کو سانپ سونگ گیا، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کچھ دوست منافقت کی سیاست کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top