جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جب حکمران طبقہ کرپٹ ہوجاتا ہے تو ملک تباہ ہوجاتا ہے: وزیراعظم

02 اگست, 2021 18:29

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب حکمران طبقہ کرپٹ ہوجاتا ہے تو ملک تباہ ہوجاتا ہے، قانون کی بالادستی قائم کرکے انصاف کا نظام قائم کریں گے۔

تین روزہ آئی سی ای ای نمائش کی اختتامی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نمائش کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سب سے پہلے لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے، ملائیشیا اور دیگر ملکوں نے60 کی دہائی میں پاکستان سے سیکھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایشیا کے دیگر ملکوں کیلئے 60 کی دہائی میں پاکستان ایک ماڈل تھا، اس زمانے میں ہمارے پاس ٹاپ بینکرز تھے، ایک چھوٹا سا طبقہ بہت امیر ہوچکا ہے، ملک کی مجموعی پیداوار میں اضافہ ترجیح ہے، جب حکمران طبقہ کرپٹ ہوجاتا ہے تو ملک تباہ ہوجاتا ہے، قانون کی بالادستی قائم کرکے انصاف کا نظام قائم کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نچلے طبقے کیلئے پروگرام لے کر آرہے ہیں، پروگرام کے تحت غریب خاندان کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دیں گے،

غریبوں اور چھوٹے کسانوں کو سود کے بغیر قرضے دیں گے، ماضی میں روٹی، کپڑا اور مکان کی بات ہوتی تھی لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا، چھوٹے طبقے کیلئے سستے گھروں کی اسکیم لے کر آئے ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری سے کئی لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے لاک ڈاؤن کرکے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا: وزیراعظم عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ ہم مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ پر خاص توجہ دے رہے ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات لارہے ہیں، دولت میں اضافے کیلئے ایکسپورٹ میں اضافہ بہت ضروری ہے، موجودہ حکومت نے ملک میں ہاؤس فنانسنگ شروع کی، تعمیراتی شعبے کے فروغ سے ملکی دولت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملک اگر ایٹمی طاقت بن سکتا ہے تو اسے آگے بڑھنا چاہیے، ملکی ترقی میں مشکلات سسٹم کی رکاوٹیں ہیں جنہیں دور کرنا ہے، چین کی مثال سب کے سامنے ہے انہوں نے کیسے ترقی کی، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، اب خود دیکھیں کہیں بہت گرمی ہے تو کہیں سیلاب آیا ہوا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے، راولپنڈی پہلے سرسبز اور ہرا شہر تھا، کہیں پڑھا تھا کہ راولپنڈی میں 1914 میں 4 فٹ برف پڑی تھی،

شہر بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں، میں نے ہر شہر کا ماسٹر پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے، ماسٹر پلان کے تحت گرین ایریاز میں کوئی تعمیر نہیں ہو سکے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اپنے گرین ایریاز نہ بچائے تو فوڈ سیکیورٹی کا بہت بڑا خطرہ ہے، دریائے راوی نالے کی شکل اختیار کر چکا ہے، لاہور کو بچانے کے اقدامات بھی کر رہے ہیں، اگر لاہور اس طرح پھیلتا گیا تو وہاں بھی ٹینکر مافیا آجائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top