جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی اجازت قطعی طور پر نہیں دی جائیگی: فواد چودھری

31 جولائی, 2021 14:51

لاہور: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی اجازت قطعی طور پر نہیں دی جائے گی، سندھ حکومت صنعتوں کو فوری طور پر کھولے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھارت سے اٹھی ہے، بھارتی حکومت کی غیر سنجیدگی وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنی، بھارت کی لاپرواہی سے دنیا کو ڈیلٹا ویرینٹ کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ میں لاک ڈاؤن سازش کے تحت لگایا گیا ہے: حلیم عادل شیخ

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو کسی صورت بند نہیں کرنا چاہیے، جن صنعتوں میں 100 فیصد ویکسی نیشن ہوگئی ان کو کھولیں، این سی او سی اور وفاقی حکومتی کی پالیسی کو نظر انداز نہیں کرسکتے، سندھ حکومت صنعتوں کو فوری طور پر کھولے، صوبائی حکومتیں انفرادی فیصلے نہیں کرسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ میں لاک ڈاؤن سازش کے تحت لگایا گیا ہے: حلیم عادل شیخ

ان کا کہنا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے متعلق وفاقی حکومت کی پالیسی واضح ہے، صوبے وفاقی، این سی او سی کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہیں، اب تک ہم انسانی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں، وزیراعظم کا موقف ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن سے مزدور متاثر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سیاسی لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے: خرم شیر زمان

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کی اجازت نہیں جس سے معاشی شہ رگ متاثر ہو، سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی اجازت قطعی طور پر نہیں دی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top