جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آزاد کشمیر الیکشن؛ اب حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے: بلاول بھٹو

30 جولائی, 2021 19:25

اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اب حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے، جس کے پاس زیادہ پیسا ہوگا وہی آزاد کشمیر میں وزیراعظم اور اسپیکر بنے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے، آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر انتخابات میں پیسا چلایا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے جمہوری حق چھینا گیا، اب حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے، کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے، وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات کو نظرانداز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی پارٹی اجلاس، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے

ان کا کہنا تھا کہ جس کے پاس زیادہ پیسا ہوگا وہی آزاد کشمیر میں وزیراعظم اور اسپیکر بنے گا، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پر پابندی لگائی، دوسرے روز وہ جلسوں میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی پی آزاد کشمیر میں اپوزیشن کی بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے : بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری اور پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے، آزاد کشمیر میں پیسوں کی بنیاد پر جعلی حکومت بننے جارہی ہے، ہم کشمیر کے عوام کی آواز بنیں گے، دھاندلی بے نقاب کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top