جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دشمنوں کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، آرمی چیف سے افغان میڈیا وفد کی ملاقات

30 جولائی, 2021 18:42

راولپنڈی: جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان میڈیا وفد کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ میڈیا عوامی، سماجی، ثقافتی رابطوں میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے، میڈیا کی ذمے داری ہے امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے شکست دے، دشمنوں کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا سے روایتی باہمی رابطے رکھنے کا خواہاں ہے: آرمی چیف

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن سے خطے میں ترقی ہوگی، پاک افغان یوتھ فورم سے باہمی رابطوں کو فروغ ملے گا، مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

افغان صحافی وفد نے ملاقات اور بات چیت پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا، وفد نے مہاجرین کو پناہ دینے اور امن عمل میں معاونت پر بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top