جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران نے گوادر اور مکران ڈویژن کی بجلی بحال کردی

30 جولائی, 2021 14:41

اسلام آباد : ایران کی جانب سے گوادر اور مکران ڈویژن کی بجلی بحال کردی گئی۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے ملاقات کی، جس میں گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابر بھی شریک تھے۔

ایرانی سفیر نے چئیرمین سینیٹ سے گفتگو میں بتایا کہ ایران کی جانب سے گوادر اور مَکران ڈویژن میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوادر تربت اور مکران لوڈ شیڈنگ کی وجہ ایران ہے : حماد اظہر

سینیٹر کہدہ بابر نے گوادر اور مَکران میں بجلی کی بحالی پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین سینیٹ اور ایرانی سفیر کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے بجلی بحالی ممکن ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top