جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے ٹیکے کی ضرورت نہیں، دوا موجود ہے : ڈاکٹر فیصل سلطان

30 جولائی, 2021 12:45

اسلام آباد : ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے ٹیکے کی ضرورت نہیں، دوا موجود ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہیپاٹائٹس کا علاج بہت مہنگا تھا، مگر اب اس کا علاج موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا سے مزید 86 افراد زندگی سے محروم

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے مرض سے متعلق سروے کرایا گیا ہے، مرض کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ آج ہیپاٹَائٹس کے علاج کیلئے ٹیکے کی ضرورت نہیں، دوا موجود ہے۔ مرض کی ادویات قدرے سستی اور دستیاب ہیں۔ اس کے علاج میں تاخیر خطرناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top