جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں کورونا سے مزید 86 افراد زندگی سے محروم

30 جولائی, 2021 09:39

اسلام آباد : ملک بھر میں مزید 86 افراد عالمی وباء کورونا کے ہاتھوں اپنی جان گنوا بیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 58 ہزار 203 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار 537 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 86 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کی سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین کارڈ کے بغیر داخلہ پر پابندی

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی، جبکہ اب تک 10 لاکھ 24 ہزار 861 کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 79 فیصد رہی۔ اس وقت ملک میں کورونا میں مبتلاء 3 ہزار 117 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top