جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر خارجہ کی بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان الخلیفہ سے ملاقات

29 جولائی, 2021 15:54

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی نے بحرین دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ سلمان الخلیفہ سے ملاقات کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال، بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود سے متعلقہ امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے ولی عہد کو بحرین کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ 2019 میں وزیر اعظم کے دورہ بحرین سے تعلقات کو مزید وسعت ملی۔ پاکستان اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ سلطنت بحرین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے کے متمنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے ہمیشہ افعانیوں کیلئے دروازے کھلے رکھے ہیں : فرخ حبیب

وَلی عہد شہزادہ سلمان نے بحرین کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور بحرین کی دفاعی و سیکیورٹی استعداد کی ترقی میں پاکستان کی معاونت کو سراہا۔

شاہ محمود قریشی نے ولی عہد کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی، جس پر انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top