جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک بند کرکے وباء کا مقابلہ نہیں کرسکتے : اسد عمر کی لاک ڈاؤن کی مخالفت

29 جولائی, 2021 13:55

اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچنے کا واحد حل صرف احتیاط ہے، ملک بند کرکے وباء کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اسلام آباد میں مشترکہ میڈیا بریفنگ کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں وباء کے پھیلاؤ میں تیزی نظر آرہی ہے۔ کراچی میں بیماری بڑھنے سے اسپتالوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹرز و ماہرین کی وزیراعلیٰ سندھ کو فوری 15 دن کے لاک ڈاؤن کی تجویز

اسد عمر نے کہا کہ ملک بند کرکے وباء کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ کورونا سے بچنے کا واحد حل صرف احتیاط ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں ایس او پیز پر زیادہ عمل نہیں ہو رہا۔ کورونا صورتحال میں سندھ حکومت کی بھرپور مدد کریں گے۔سندھ حکومت کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ یکم اگست سے سنگل ڈوز لگوانے والے ہوائی سفر کرسکیں گے۔ جو اساتذہ ویکسی نیٹڈ نہیں وہ یکم اگست سے اسکولوں میں نہیں پڑھا سکیں گے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ اسکول ٹرانسپورٹ عملے کے لیے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ 31 اگست کے بعد ویکسینیٹڈ عملے کے بغیر ٹرانسپورٹ نہیں چل سکے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top