جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کا میدان مار لیا، حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

26 جولائی, 2021 11:37

آزاد کشمیر میں ماضی کی روایت برقرار رہی۔ وفاق میں حکومتی پارٹی نے جیت حاصل کرلی، تحریک انصاف اکثریتی نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی پی پی آزاد کشمیر میں اپوزیشن کی بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے : بلاول بھٹو

آزاد جموں و کشمیر کے 45 میں سے 44 حلقوں کےغیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف پچیس نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پیپلز پارٹی کا گیارہ نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ مسلم لیگ ن چھ نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اس کے علاوہ مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

ایک حلقے میں مسئلہ کچھ طویل ہوگیا ہے۔ ایل اے سولا میں گزشتہ روز تصادم کے بعد نتائج روک لیے گئے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نتائج پولنگ اسٹیشنوں پر جھگڑے کے دوران بیلٹ پیپر ضائع ہونے کے باعث روکے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر پر ریفرنڈم کرانے کا وزیراعظم عمران خان کا بیان مسترد

ایل اے سولا باغ کے چار پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کا فیصلہ آج ہوگا، جس کے لیے ریٹرننگ افسر نے ری پولنگ کرانے کا مراسلہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔ امیدواروں کے درمیان غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایک سو چھیانوے ووٹ کا فرق ہے۔۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top