جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا مکمل بلائنڈ کیس تھا: آئی جی اسلام آباد

19 جولائی, 2021 19:42

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا مکمل بلائنڈ کیس تھا، 220 سے زائد لوگوں کے انٹرویو کیے گئے۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا سے متعلق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ مکمل بلائنڈ کیس تھا، کیس کے تناظر میں 300 سے زائد کیمروں کا تجزیہ کیا، 220 سے زائد لوگوں کے انٹرویو کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا؛ واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی: وزیر خارجہ

قاضی جمیل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلیں اور رانا مارکیٹ سے ٹیکسی پر کھڈا مارکیٹ گئیں، دوسری ٹیکسی پر کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی تک گئیں، دوسری ٹیکسی پر یہ واقعہ پیش آیا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ تیسری ٹیکسی پر وہ راولپنڈی صدر سے دامن کوہ گئیں، جس ٹیکسی والے نے صدر سے اٹھایا اس کو بھی ہم نے ٹریس کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top