جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈیلٹا وائرس، اسپتالوں میں جگہ ختم، کراچی میں ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ

19 جولائی, 2021 14:05

کراچی : کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث شہر کے بڑے سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی، کراچی میں ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کردیا گیا۔

انڈس اسپتال انتظامیہ پروفیسر عبد الباری خان نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے باعث انڈس اسپتال کا کورونا وارڈ اور ایمرجنسی مریضوں سے بھر گیا۔ انڈس اسپتال میں میں اضافی بیڈز لگا کر مریضوں کو رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال بے قابو ہو چکی ہے، عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور ویکسین لگوانے کی درخواست ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس ڈیلٹا کے مزید سولہ کیسز رپورٹ

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کراچی کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں مریضوں بچوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ نیپا کا انفیکشنز ڈیزیزز اسپتال مکمل طور پر بھر چکا ہے۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں مزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش نہیں، آغا خان اسپتال نے کورونا کے مزید مریضوں کو لینے سے منع کردیا۔

سول اسپتال کراچی میں اڑتالیس بیڈز کے سرجیکل وارڈ کو کورونا وارڈ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ جناح اسپتال کراچی کے چیسٹ وارڈ کو بھی ابھی کورونا وارڈ میں بدلنے کی تیاریوں کا اغاز ہوگیا۔

پروفیسر انجم رحمان نے کا بتانا ہے کہ لیاری جنرل اسپتال میں ڈالٹا وائرس سے متاثر بچوں کی آمد شروع ہو گئی، اسپتال کے کورونا وارڈ میں بیڈز کی تعداد بڑھائی رہی ہیں۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے میں بھی کورونا وائرس انفیکشن کی شرح بڑھنے لگی ہے۔

کراچی میں ڈیلٹا وئیرینٹ کی شرح 92 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔ ڈاکٹروں اور ماہرین نے حکومت سے کراچی میں ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top