جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان نے افغانستان کے نائب صدر کے الزامات مسترد کردیئے

16 جولائی, 2021 11:34

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کے نائب صدر کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کے اپنی سرزمین پر کارروائی کے حق کو تسلیم کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے جاری بیان میں کہا کہ افغان حکومت نے اسپین بولدک میں طالبان کیخلاف فضائی کارروائی سے آگاہ کیا۔ پاکستان نے اپنے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور آبادی کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ افغان امن کیلئے اس اہم موقع پر تمام توجہ سیاسی تصفیہ پر مرکوز ہونی چاہیئے۔ افغان حکومت کے اپنی سرزمین پر کارروائی کے حق کو تسلیم کرتے ہیں۔ پاک فضائیہ نے اس حوالے سے افغان ایئر فورس کیساتھ کوئی بات چیت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کی اپنے قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں جنگ بندی کی پیشکش

ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات پاکستان کی افغان امن کیلئے مخلصانہ کوششوں پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔ پاکستان نے حال ہی میں 40 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو افغانستان کے حوالے کیا۔ یہ سکیورٹی اہلکار فرار ہو کر پاکستان آگئے تھے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے پرعزم ہے۔

افغانستان کے نائب صدر نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں الزام لگایا تھا کہ پاکستان ایئر فورس نے افغان ایئر فورس کو اسپین بولدک میں طالبان کے خلاف فضائی کارروائی کرنے سے روک دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top