جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان کے تین کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

16 جولائی, 2021 10:57

کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر نے بلوچستان کے تین کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، لورالائی اور ژوب سمیت بلوچستان کے تین کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن ہونگے، کاغذات نامزدگی جاری کرنے کے لئے پبلک نوٹس کل جاری کردیا ہے۔

26 تا 29 جولائی کو ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ جمع کردہ کاغذات نامزدگی کا نوٹس 30 جولائی کو آویزاں کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کا بلدیاتی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈ میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ

31 جولائی سے 3 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 4 اگست تا 7 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکتی ہیں۔ 10 اگست تک اپیلیٹ اتھارٹی اپیلیوں کو نمٹائے گا۔

11 اگست کو نامزد امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست کو آویزاں کردیا جائے گا۔ 12 اگست تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے۔ 13 اگست کو امیدواروان کی فہرست انتخابی نشان کے ساتھ آویزاں کردی جائیں گی۔

رواں سال 12 ستمبر کو پولنگ کا دن ہوگا۔ 17 ستمبر کو ریٹرننگ آفیسرز نتائج کا اعلان کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top