مقبول خبریں
آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا : عبدالرزاق داؤد
اسلام آباد : عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوگیا۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں بتایا کہ مالی سال 2020-21 میں آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ان کا بتانا تھا کہ سال 2020-21 میں آسٹریلیا کو برآمدات 28 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔ مالی سال 2019-20 میں آسٹریلیا کو برآمدات 21 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو ملکی برآمدات 5 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں : عبدالرزاق داؤد
مشیر تجارت نے کہا کہ برآمدات میں اضافے پر متعلقہ ادارے اور افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ملکی برآمدات میں اضافہ غیر ملکی مارکیٹ کا پاکستانی مصنوعات پر اعتماد کا مظہر ہے۔