جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

این سی او سی اجلاس، ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جاسکتا ہے

05 جولائی, 2021 18:08

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت این سی او سی اجلاس میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بتایا گیا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

اس سلسلے میں ایس او پیز کے نفاز کا ایک سخت میکانزم اور تمام اکائیوں میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، کراچی میں 695 مریض سامنے آگئے

اجلاس میں بتایا گیا کہ ویکسینیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجراء کر دیا گیا ہے، اس پورٹل کا مقصد تصدیقی عمل کو ان جگہوں پر ممکن بنانا ہے جہاں داخلے کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کیجانب سے عیدالاضحیٰ کیلئے مفصل ہدایات جاری

این سی او سی نے تمام اکائیوں کی مشاورت سے کوویڈ ویکسین مراکز کے ان مقامات کی تعداد میں اضافہ کیا ہے جہاں موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی، کل انسٹ مراکز میں سے پنجاب میں 15، سندھ میں 10 ، کے پی کے میں 14 ، بلوچستان میں 4 ، آئی سی ٹی اور اے جے کے میں 5 ,5 اور جی بی کے 6 مقامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا سے مزید 19 ہلاکتیں

اجلاس کے مطابق تین ہزار افغانی طلباء کی آمد کا سلسلہ شروع ہے، مثبت کیسزوالے طلباء کو واپس بھیجا جائے گا جبکہ باقی طلباء کو 10 دن کے لئے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top