جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

5 جولائی سیاہ ترین دن ہے، پیپلزپارٹی اپنے حقوق کا سودا نہیں کرتے: بلاول بھٹو

05 جولائی, 2021 17:01

نکیال: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جیالوں کے لیے 5 جولائی سیاہ ترین دن ہے، پیپلزپارٹی کے جیالے اپنے حقوق کا سودا نہیں کرتے

نکیال میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ،جمہوریت ، جیالوں کے لیے 5 جولائی سیاہ ترین دن ہے، قائد عوام ایٹمی پروگرام کے بانی تھے، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری 6 جولائی کو امریکہ روانہ ہونگے

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے تھے بھٹو کی حکومت ختم کریں گے تو پیپلزپارٹی ختم ہو جائے گی، حکمران پیپلزپارٹی کے جیالوں سے خوفزدہ ہیں، قائد عوام کو جیل میں ڈالا گیا اور تختہ دار پر لٹکادیا گیا، شہید بینظیر بھٹو نے دو آمروں کا مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کو میں اپنے بچپن سے جانتا ہوں، یہ وزیراعظم بننے کے چکر میں ہے: بلاول

ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا، پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، میں ان قوتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پنڈال میں پیپلزپارٹی کے جیالے کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے اپنے حقوق کا سودا نہیں کرتے، بزدل حکمران پیپلزپارٹی کے جیالوں سے خوفزدہ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top