جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلیئر نیویارک فلیٹ کیس : نیب کا نوٹس، آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست

05 جولائی, 2021 15:03

اسلام آباد : آصف زرداری نے بلیئر نیویارک فلیٹ کیس میں عبوری ضمانت کے لیئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بلیئر نیویارک فلیٹ کیس میں نیب کے نوٹس پر عبوری ضمانت کے لیئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست کیساتھ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جو کچھ ہورہا ہے وہ جمہوریت کیلئے اچھا شگون نہیں ہے: خواجہ آصف

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے نیویارک فلیٹ کے حوالے سے آصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کی حصول کیلئے نوٹس جاری کیا۔ کیس پر ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت دی جائے۔ نیب کا کال نوٹس معطل کیا جائے۔ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top