جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : میٹرک بورڈ کی بدانتظامی، پرچہ وقت پر نہ پہنچ پایا، واٹس ایپ پر لیک

05 جولائی, 2021 14:57

کراچی : میٹرک بورڈ کی بدانتظامی کے باعث کئی امتحانی مراکز پر پرچہ وقت پر نہ پہنچ پایا، تاہم واٹس پر لیک ہوگیا۔

میٹرک بورڈ دو سال بعد پیپر لینا ہی بھول گیا۔ کئی امتحانی مراکز پر پرچہ وقت پر نہ پہنچ پایا، تاہم واٹس پر لیک ہوگیا، پرچے کے وقت پر نہ پہنچنے سے شاگرد اور امتحانی مراکز کی انتظامیہ مشکلات کی شکار رہی۔

دھوراجی وی ایم پبلک اسکول میں دو گھنٹے بعد بھی پرچہ نہیں پہنچا، پیپر کا وقت ختم ہوئے بھی ایک گھنٹہ گزر گیا اس کے بعد بھی شاگرد پرچے کے انتظار میں بیٹھے رہے، جس کے بعد طلباء اور والدین دونوں ہی پریشان نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے 438 امتحانی مراکز قائم

چئیرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ ایک سال بعد آج امتحان شروع ہوئے ہیں۔ پرچے کا وقت دو گھنٹے کا رکھا گیا ہے۔ ہم نے کوشش کی کہ پرچے وقت پر حب پہنچا دئیے جائیں۔ آج پہلا دن تھا 400 سے زائد سینٹرز ہیں۔ جہاں پرچے پہنچائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پرچوں کی مراکز فراہمی کے لئے 8 بجے ہی گاڑیاں روانہ کردی تھیں۔ بچوں کا نقصان نہیں ہونے دینگے۔ پرچہ آوٹ جو ہوا ہے اس کے لئے کمیٹی بنائی جائے گی، جو تحقیقات کرے گی۔ آج پہلا روز تھا کل سے انتظامات صحیح ہونگےْ

پرچوں کے پہنچنے پر تاخیر سے میٹرک بورڈ انتظامیہ نے امتحان دورانیہ میں توسیع کی۔ جن امتحانی مراکز میں پرچہ تاخیر سے پہنچا ہے، وہاں اضافی وقت دیا گیا۔ امیدواروں کو امتحان کے لیے پورے دو گھنٹے دیئے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top