مقبول خبریں
ملیر میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار
کراچی : ملیر میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے ملیر 15 میں انور بلوچ ہوٹل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور کار بھی برآمد کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا سے مزید 19 ہلاکتیں
پولیس کے مطابق مشتبہ کار سواروں کو پی ای سی ایچ سوسائٹی میں روکا تھا۔ کار سوار ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے مَلیر کی طرف فرار ہوئے۔ ملیر 15 سے ملزمان یوٹرن لینے کے دوران پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔