جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے 438 امتحانی مراکز قائم

03 جولائی, 2021 10:39

کراچی : میٹرک بورڈ کے تحت نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے 438 امتحانی مراکز قائم کرلیئے گئے ہیں۔

چئیرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بورڈ سے لیٹر جاری کر دیئے گئے۔ مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی اور اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ دوران امتحان بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا سے مزید 34 افراد کی موت

انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز کے حوالے سے تمام ہدایات آویزاں کی جائیں۔ طلباء و طالبات ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال نویں اور دسویں جماعت کیلئے مجموعی طور پر 3 لاکھ 48 ہزار 249 طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے، جس کے لیئے 438 امتحانی مراکز میں 185 سرکاری اسکول اور 253 نجی اسکول کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top