مقبول خبریں
حکومت نے جو قانون سازی کی وہ فیٹف کے مطالبات نہیں تھے: بلاول بھٹو
اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو قانون سازی کی وہ فیٹف کے مطالبات نہیں تھے، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ہر قسم کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف سے آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق بات چیت کی گئی، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ہر قسم کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیان سے زیادتی کرنیوالے کو بہانہ مل جائے گا: بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے روابط کر رہے ہیں، حکومت نے بزنس کمیونٹی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو قانون سازی کی وہ فیٹف کے مطالبات نہیں تھے، حکومت نے بل پاس کرنے میں اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔