جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ میں ویکسینیشن سینٹرز اتوار کو بند رہیں گے

19 جون, 2021 12:22

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ویکسین کی کمی کے باعث ویکسینیشن سینٹرز اتوار کو بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 3.9 ہوگئی ہے۔ کیسز میں کمی ہور ہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کمی تب تک ہوتی رہے گی، جب تک عوام ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں گے۔ ابھی ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں کیسز بہت زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر میں طلب اور رسد میں عدم توازن کے باعث ویکسینیشین سینٹرز بند

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ویکسین کی کمی کے باعث  اتوار کو ویکسینین پر چھٹی ہوگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سپوتنیک ویکسین جون کے آخری ہفتے میں آجائیں گی۔ 1.5 ملین سائنو ویک کی ڈوزز جون 21 کو آجائیں گی۔ کسائنو کے 7 لاکھ ڈوزز جون 23 کو ملیں گی۔ پاک ویک کی 4 لاکھ ڈوزز بھی جون 23 کو ملیں گی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، پارلیامینٹری سیکریٹری قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، اے سی ایس ہوم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، ایڈیشنل آئی جی کراچی، صوبائی سیکریٹری حسن نقوی، احمد بخش ناریجو، ریاض الدین، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر سجاد اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top