جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا حکومت کا بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات کم کرنے کا فیصلہ

15 جون, 2021 15:12

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دینے کے بجائے کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کے مزید پر کاٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں مزید ترامیم لا کر مقامی حکومتوں کے اختیار کو کم کیا جائے گا۔

محکمہ بلدیات کے مطابق محکمہ صحت، تعمیرات، مال اور مواصلات کے بعد بہبود آبادی کا اختیار بھی مقامی حکومتوں سے واپس لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کی مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

تحصیل ناظم کا عہدہ خالی ہونے پر تمام تر اختیارات سرکاری افسر کو تفویض کئے جائیں گے۔ مقامی حکومتوں کے پاس اب 10 کی بجائے صرف 6 محکموں کا اختیار ہوگا۔

قانونی ترامیم کے بعد بلدیاتی انتخابات کو مرحلہ وار ویلیج کونسل اور تحصیل حکومت کے سطح پر کیا جائے گا۔

محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی کی لیے 35 میں 34 اضلاع کی حد بندی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top