جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یورپی ممالک چینی ویکسین کو تسلیم نہیں کررہے، حکومت منظور کروائے : ڈاکٹرز

25 مئی, 2021 09:32

پشاور : ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یورپی ممالک چینی ویکسین کو تسلیم نہیں کررہے، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

صوبائی ڈاکٹرز کی تنظیم کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور مرکزی حکومت چین کی کورونا ویکسین کو وورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے پوری دنیا کی ویزہ پالیسی کیلئے منظور کروائے۔ ‏

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے مقامی سطح پر کورونا ویکسین کامیابی سے تیار کرلی

تنظیم کے مطابق سعودی عرب اور یورپی ممالک چینی ویکسین کو تسلیم نہیں کررہے ہیں، جس سے ان ممالک میں جانے والے اور کام کرنے والے پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ ویکسینیشن ہونے کے بعد دوبارہ دوسری کمپنی کی ویکسینیشن نہیں ہو سکتی، جس کی وجہ سے پاکستانی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top